the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
امریکہ میں نیویارک کی ہڈسن ندی میں ملک کی پہلی مسلم خاتون جج کی لاش پائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیویارک کی سب سے بڑی عدالت کی ایسوسی ایٹ جج شیلا عبدالسلام (65) کو کل ہڈسن ندی کے مغربی کنارے پر مردہ پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عبدالسلام کی لاش ندی سے باہر نکالی گئی۔ ان کے کنبہ والوں نے لاش کی شناخت کی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ عبدالسلام واشنگٹن کی رہنے والی تھیں اور وہ کورٹ آف اپیلز کی پہلی افریقی۔امریکی خاتون جج تھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 65 سالہ مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک میں مقیم تھیں اور دو روز سے



لاپتہ تھیں لیکن آج ان کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد ہوئی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق شیلا عبدالسلام کی لاش کو ایک شہری کی جانب سے اطلاع دینے کے بعد برآمد کیا گیا لیکن ان کے جسم پر بظاہر کوئی چوٹ کا نشان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شیلا عبدالسلام پہلی مسلمان خاتون جج ہونے کے ساتھ کورٹ آف اپیل میں منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون جج بھی تھیں۔ انہوں نے کولمبیا لاء اسکول سے گریجویٹ کیا تھا اور ایسٹ بروکلین لیگل سروس کی اسٹاف اٹارنی کے طور پر اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور پھر 1993 میں سپریم کورٹ کی جج منتخب ہوئیں، پھر 2013 میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے انہیں کورٹ آف اپیل کا جج منتخب کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.